قومی بچت سکیموں کی شرح منافع میں اضافہ،نوٹیفکیشن جاری 

Jan 21, 2021 | 12:26:PM

 (24نیوز)وزارت خزانہ کی جانب سے قومی بچت سکیموں کی شرح منافع میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کا اطلاق فوری ہو گا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکیٹس پر شرح منافع 8.49 سے بڑھا کر 9.42 فیصد کر دیا گیا ہے جبکہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر شرح منافع 8.04 فیصد سے بڑھا کر 9 فیصد کر دیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق اسپیشل سیونگ سرٹیفیکیٹس پر شرح منافع 7.77 سے بڑھا کر 7.97 فیصد کر دیا گیا ہے جبکہ بہبود سیونگ سرٹیفیکیٹس پر شرح منافع 10.32 سے بڑھا کر 11.28 فیصد کر دیا گیا ہے، اسی طرح پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹس پر بھی شرح منافع 10.32 سے بڑھا کر11.28 فیصد کر دیا گیا ہے جبکہ شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ پر بھی شرح منافع 10.32 سے بڑھا کر 11.28 فیصد کردیا گیا ہے۔

 شارٹ ٹرم سیونگس سرٹیفیکیٹس پر بھی شرح منافع بڑھا دیا گیا ہے اور 3 ماہ کی مدت کے لئے شرح منافع 6.76 فیصد سے کر دیا گیا ہے جبکہ 6 ماہ کا شرح منافع 6.80 سے 6.82 فیصد مقرر کر دیا گیا ہے اور 12 ماہ کا شرح منافع 6.80 سے 6.92 فیصد کر دیا گیا ہے۔وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق سیونگس اکاؤنٹ پر شرح منافع 5.5 فیصد برقرار رہے گی۔
 

مزیدخبریں