امریکی سینٹ : ایوریل ہینس کو ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جینس مقرر  کرنیکی منظوری

Jan 21, 2021 | 12:48:PM

(24 نیوز) ایوریل ہینس کو امریکی سینٹ سے منظوری کے بعد امریکا  کی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جینس مقرر کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کے صدر جو بائیڈن کی جانب سے ڈائریکٹر انٹیلی جینس کیلئے منتخب کی گئی ایوریل ہینس کی تقرری کے واسطے  سینٹ میں ووٹنگ کروائی گئی ،جس میں 84 اراکین نے ایوریل ہینس کی تقرری کے حق میں اور 10 نے انکی مخالفت میں ووٹ ڈالا۔نئی منتخب ہونیوالی ڈائریکٹر ایوریل ہینس نے کہا ہے کہ وہ ملکی خود مختاری کے لئےہمیشہ سچ بولیں گی اور انیٹلی جنس ایجنسیز کے کام میں رکاوٹ کے خلاف مزاحمت کریں گی۔
 

مزیدخبریں