(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فیصل آباد میں پولیس اہلکاروں کی کار پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےفیصل آباد میں پولیس اہلکاروں کی کار پر فائرنگ کے واقعہ کی انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی اور اس افسوسناک واقعہ کی غیرجانبدرانہ تحقیقات کا حکم دے دیا۔اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ واقعہ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
واضح ر ہے کہ فیصل آباد میں کار نہ روکنے پر پولیس نے فائرنگ کر کے نوجوان کی جان لے لی ، عثمان بزدار نے کہا کہ قانون کے محافظوں کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ۔انہوں نےمزید کہا کہ انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائے گے اور انصاف ہو گا۔