(24 نیوز)گوجرانوالہ میں بیوی اور چار بچوں کا قاتل کوئی نہیں بلکہ گھر کارکھوالا ہی نکلا،ملزم نے غیرت کے نام پر بیوی کو قتل گیا تو بچوں نے دیکھ لیا، جرم کو چھپانے کیلئے ملزم نے چار معصوم کلیوں کی جان لے لی۔
تفصیلات کے مطابق آج صبح گوجرانوالہ کے نواحی علاقے ڈوگراں والا میں 4 بچوں اور ماں کو قتل کردیاگیاتھا،پولیس نے قتل کے الزام میں مقتولہ کے شوہر کو حراست میں لیا تو پولیس کی حراست میں اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم عمران نے قتل غیرت کے نام پر کیا،ملزم کوبیوی فوزیہ کے کردار پر شک تھا جس پر ملزم نے پہلے بیوی کومارا تو دونوں بڑی بیٹیوں نے دیکھ لیا، گواہ نے رہے اس لیے سفاک شخص نے معصوم بیٹیوں کی جان لے لی ،ابھی انکو ماراہی تھاکہ چھوٹے بچے بھی جاگ گئے ،سنگدل شخص نے دونوں ننھی کلیوں کی بھی جان لے لی ۔ایس پی سول لائن ڈویژن گوجرانوالہ کاکہناہے کہ ملزم عمران نے بوری میں اینٹ ڈالی اور ہتھوڑا کی شکل بناکرمارتارہا،ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیاگیا۔
واضح رہے کہ آج صبح گوجرانوالہ میں4 بچوں اور ماں کو قتل کر دیا گیاتھا، افسوسناک واقعہ تھانہ کینٹ کے علاقے میں پیش آیاتھا،بچوں کی عمریں 5سے12سال کے درمیان ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نےگوجرانوالہ میں ماں اور4بچوں کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی تھی اور قتل میں ملوث ملزموں کو جلد از جلد قانون کی گرفت میں لانے کا حکم دیا تھا۔ وزیراعلیٰ نے مقتولین کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت بھی کیا تھا۔