آشیانہ ریفرنس،شہباز شریف حاضری سے استثنا کی درخواست مسترد، 26 جنوری کو طلب

Jan 21, 2021 | 13:09:PM

(24 نیوز)احتساب عدالت لاہور نے آشیانہ ریفرنس میں مسلم لیگ ن کے صدر  اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی حاضری سے استثناکی درخواست مستردکرتے ہوئے ان کو  ذاتی حیثیت میں 26 جنوری کو طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق آشیانہ ریفرنس کی سماعت کے دوران فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ یہ اہم نوعیت کا کیس ہے، ملزم اس وقت جیل حکام کی حراست میں ہےاور دوسرے مقدمات میں پیش ہوتا ہے اور ایسا نہیں ہوتا کہ ملزم ایک مقدمہ میں پیش ہو  اور دوسرے میں اس کو استثنادیا جائے۔ فاضل جج نے حکم دیا کہ اس مقدمہ میں ملزم شہباز شریف ذاتی حثیت میں پیش ہو ۔

 

مزیدخبریں