(24نیوز)ملک بھر میں موسم سرد اور خشک ہے، بالائی علاقوں میں شدید سردی کا راج ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اور سندھ میں صبح کے اوقات میں شدید دھند چھائی رہی، ملتان اور ٹھٹھہ میں دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں ایک شخص ہلاک اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔ملک کےبالائی علاقوں میں موسم سرد ہے، پہاڑوں پر برف جمی ہوئی ہے، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن کے ساتھ بلوچستان کے بالائی علاقوں میں بھی خون جما دینے والی سردی کا راج ہے ۔
سردی میں اضافےکےساتھ ہی جلانے کی لکڑی کے دام بھی بڑھ گئےہیں جبکہ موسمی بیماریاں بھی پھیل رہی ہیں ۔پنجاب اورسندھ کے متعدد شہروں میں صبح شدید دھند چھائی رہی،ٹھٹھہ اور ملتان میں دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں ایک شخص ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے ہیں ۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔