احتیاط واحد طریقہ ،ماسک ہی کورونا کی ویکسین ہے، مرتضیٰ وہاب

Jan 21, 2021 | 13:19:PM

 (24نیوز)سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب  نے کہا ہے کہ بنیادی طور پر ماسک ہی کورونا وائرس کی ویکسین ہے۔

 نجی ٹی وی سے  گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے جتنے بڑے شہر ہیں وہاں کورونا وائرس کے کیس زیادہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ بڑے شہروں میں زیادہ کیسز آبادی کا تناسب زیادہ ہونے کی وجہ سے ہیں، سب ماسک پہنیں، ہاتھ دھوئیں تو بیماری سے بچنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا ہے کہ ابھی تک تو ایسے کوئی حالات نظر نہیں آ رہے کہ وفاقی حکومت کورونا وائرس کی ویکسین امپورٹ کرے۔سندھ حکومت کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب تک ویکسین آتی ہے ماسک ہی ویکسین ہے، احتیاط واحد طریقہ ہے جس سے ہم اپنے آپ کو تحفظ دے سکتے ہیں۔

مزیدخبریں