قائمہ کمیٹی کا براڈ شیٹ معاملے پر چئیرمین نیب کو طلب کرنے کا فیصلہ

Jan 21, 2021 | 14:26:PM

(24 نیوز)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے براڈ شیٹ کے معاملے پر قومی احتساب بیورو  کے چیئرمین  کو طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کے چیئرمین جاوید لطیف نے کمیٹی اجلاس میں گفتگو کرتے  ہوئے بتایا کہ قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کی جانب سے آئندہ اجلاس میں چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ براڈ شیٹ کو پیسہ کیوں اور کیسے دیا گیا؟ ادارےکی غلطی کے باعث عوام کے ٹیکس سے اربوں روپے کیوں ادا کئے گئے؟۔جاوید لطیف نے یہ بھی کہا  کہ چیئرمین نیب آئندہ اجلاس میں پیش ہو کر براڈ شیٹ کیس پر تفصیلی بریفنگ دیں۔
 

مزیدخبریں