(24نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ بدنام زمانہ ٹھگ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی چھتری تلے جمع ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان کے ہوتے ہوئے ان ٹھگوں کی دال نہیں گلے گی۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کا ایک بھی سکینڈل سامنے نہ آنا حکومت کا کریڈٹ ہے، اب کوئی قومی وسائل میں خیانت کی جرات نہیں کرسکتا۔
فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ راجکماری اورشہزادہ کے اباجان کے ادوار میں کک بیکس اورکمیشن کھائے گئے، ماضی میں کرپشن کے مینار کھڑے کرکے اربوں کی لوٹ مار کی گئی۔اُن کا کہنا ہے کہ ماضی میں ہر روزکرپشن کا نیا اسکینڈل سامنے آتا تھا، مولانا نے بھی اس وقت کی بہتی گنگامیں اشنان کیا۔