پی ڈی ایم کے فیصلے متفقہ طور پر کئے جاتے ہیں، گیلانی

Jan 21, 2021 | 15:05:PM

(24نیوز)سابق وزیرِ اعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کرنے کا فیصلہ متفقہ تھا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے فیصلے متفقہ طور پر کئے جاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کا مطالبہ تھا کہ الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کی سماعت تیزی سے کرے، ہم مہنگائی کے خلاف اور جمہوری حقوق کے لیے عوام کو اکٹھا کر رہے ہیں۔ یوسف رضا گیلانی نےیہ بھی کہا  کہ ہم نے پی ڈی ایم کو پیپلز پارٹی کا مؤقف بتایا کہ کوئی فورم نہیں چھوڑیں گے، ہم حکومت کیخلاف سینٹ سمیت ہر فورم پر جائیں گے،تحریک عدم اعتماد بھی لائی جا سکتی ہے ، استعفے آخری آپشن ہو گا۔

مزیدخبریں