(24 نیوز)کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کی نجکاری کے خلاف 15 سال قبل لیبر یونین کی جانب سے دائر کی گئیں تمام درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے کے ای ایس سی کی نجکاری کے خلاف لیبر یونین کی تمام درخواستیں مسترد کر دیں اور عدالت نے کے ای ایس سی کی نجکاری کو آئین کے مطابق قرار دیا۔
یاد رہے کہ کے ای ایس سی کی لیبر یونین نے نومبر 2005 میں نجکاری کے خلاف درخواستیں دائر کی تھیں۔یونین رہنماؤں نے اس حوالے سے کہا ہے کہ فیصلے کو چیلنج کرنے کیلئے وکلا سے مشاورت کے بعد سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کریں گے۔