چیئرمین نیب کو بلانے کی بات مضحکہ خیز ہے،شبلی فراز

Jan 21, 2021 | 15:31:PM

 (24نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز  نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا مقصد ہر پلیٹ فارم کا غلط استعمال کرکے نیب کو دباؤ میں لانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  نجی ٹی وی  سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات کمیٹی کا اس معاملے اور چیئرمین نیب سے کیا تعلق ہے؟چیئرمین نیب کو بلانے کی بات مضحکہ خیز ہے۔انہوں نے کہا کہ انکوائری کمیٹی 45 روز میں اس معاملے پر جوابات دے گی، ہم براڈ شیٹ کی مکمل انکوائری چاہتے ہیں۔
 شبلی فراز نے کہا کہ براڈشیٹ معاملے میں نیب، ماضی کے وزراء اور سب کی انکوائری ہوگی، انکوائری کمیٹی کا نوٹیفکیشن آج یا کل جاری ہوجائے گا۔اُن کا مزید کہنا ہے کہ جو چیز اپوزیشن والوں کو سوٹ کرتی ہے یہ اس کو اپنی مرضی کے مطابق دیکھنا چاہتے ہیں۔

مزیدخبریں