ڈالر کی قدر میں 12 پیسے کا اضافہ

Jan 21, 2021 | 15:38:PM

(24  نیوز) انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں آج 12 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔  انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر160 روپے 62 پیسےکاہو گیا۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق  آج انٹر بینک مارکیٹ میں یورو کی قدر میں 11 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔  انٹر بینک مارکیٹ میں یورو 194 روپے 86 پیسے کاہوگیا جبکہ انٹر بینک مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ کی قدرمیں 1 روپے 2 پیسے کا اضافہ ہوا ہے، انٹر بینک مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 220 روپے 39 پیسے کاہوگیا۔

مزیدخبریں