(24نیوز)فارن فنڈنگ کیس پر الیکشن کمیشن کا موقف سامنے آگیا۔الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں سکروٹنی کمیٹی کی کارروائی عوامی سطح پر نہیں ہوسکتی۔ غیر ضروری اور شواہد کے بغیر تبصروں سے گریز کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سکروٹنی کمیٹی کی فارن فنڈنگ کیس میں کارروائی جاری ہے۔ کیس کی سماعت تمام فریقین کے سامنے ہو رہی ہے۔ سکروٹنی کمیٹی اپنی جامع سفارشات الیکشن کمیشن کو پیش کرے گی۔ کمیشن کھلی سماعت میں سفارشات دونوں پارٹیوں کو مہیا کرے گا۔ الیکشن کمیشن بغیر کسی خوف یا دباؤ کے میرٹ پر فیصلہ کرے گا۔
یاد رہے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت ہونی چاہیے۔ چیلنج کرتا ہوں فارن فنڈنگ کیس ٹی وی پر براہ راست دکھایا جائے۔ فارن فنڈنگ کیس میں پارٹی سربراہوں کو بٹھا کر کیس سننا چاہیے۔ سیاسی فنڈ ریزنگ صرف تحریک انصاف نے کی۔ اوورسیز پاکستانیوں کے بھیجے گئے ترسیلات زر سے ملک چلتا ہے۔