وزیراعظم نے لیٹر آف ایڈمنسٹریشن وراثتی سرٹیفکیٹ کا اجرا کر دیا

Jan 21, 2021 | 18:34:PM

(24 نیوز)وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کہنا ہے کہ وراثتی سرٹیفکیٹ کے نئے قانون سے  2 ہفتے میں سیکشن سرٹیفکیٹ مل جائیگا، اوورسیز پاکستانی اس قانون سے فائدہ اٹھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے لیٹر آف ایڈمنسٹریشن وراثتی سرٹیفکیٹ کا اجرا کر دیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ مدینہ کی ریاست ایک ماڈل ریاست تھی جس نے عام آدمی کی زندگی میں آسانی پیدا کی۔ مدینہ کی ریاست میں انصاف تھا ،خلیفہ وقت عوام پر پیسہ خرچ کرتے تھے ۔

وزیراعظم نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہماری بہت بڑی طاقت ہیں۔  قبضہ گروپ اوورسیز پاکستانیوں کی زمینوں پر قبضہ کرتے ہیں ، عدلیہ میں زمینوں کے کیسز میں بہت دیر لگتی ہے ۔عدلیہ کے آدھے کیسز میں زمینوں کے مقدمے ہیں۔ نئے قانون سے 2 ہفتے میں سیکشن سرٹیفکیٹ مل جائیگا۔ اوورسیز پاکستانی اس قانون سے فائدہ اٹھائیں گے۔

مزیدخبریں