کورونا کے وار نہ تھم سکے،سندھ میں مزید 12 اموات

Jan 21, 2021 | 19:04:PM

(24 نیوز)عالمی وبا کورونا وائرس سے اموات کاسلسلہ نہ تھم سکا،سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 12 مریض انتقال کرگئے جبکہ 716 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق اپنے بیان میں کہاہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران6380نمونوں کی جانچ کی گئی جن 716 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے12اموات ہوئیں جس سے صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 3855ہوگئی،مراد علی شاہ کاکہناہے کہ اب تک2605251 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے ،جن میں 239186کیسز سامنے آ چکے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید775مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 216920 ہوچکی ہے، وزیراعلیٰ سندھ کاکہناتھا کہ اس وقت18411 مریض زیر علاج ہیں جن میں 17434گھروں میں ،13آئسولیشن سینٹرز میں اور964مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں،مراد علی شاہ نے کہاکہ 877مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں 89مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں ۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ 716نئے کیسز میں سے630 کا تعلق کراچی سے ہے،ضلع شرقی 219، ضلع جنوبی 171، ضلع کورنگی 102 ، ضلع وسطی 58، ضلع غربی 41 اورضلع ملیر39 نئے کیسز سامنے آئے،اس کے علاوہ حیدرآباد37، جامشورو اور سکھر10-10، لاڑکانہ3، خیرپور، گھوٹکی ، میرپورخاص، سانگھڑ اور ٹھٹھہ 1-1 کیس رپورٹ ہوا۔

مزیدخبریں