محکمہ ڈاک سے سیونگ بینک سمیت تمام بڑے مالیاتی کام واپس

Jan 21, 2021 | 19:04:PM

(24 نیوز)حکومت نے محکمہ ڈاک سے سیونگ بینک سمیت بڑے مالیاتی کام واپس لینے کا فیصلہ کرلیا ۔راولپنڈی میں ایک لاکھ سے زائد اکائونٹ ہولڈرز کا لین دین بند، ادائیگی روک دی گئی۔

صارفین کا ریکارڈ قومی بچت مراکز کو ٹرانسفر ہونے کے بعد اگلی ادائیگی ہو سکے گی، سیونگ پائیلٹ پراجیکٹ کے طور پر راولپنڈی کا انتخاب کیا گیا ہے۔ راولپنڈی کے لاکھ سے زائد کھاتے داروں کو کیش و چیک سمیت ہر قسم کی ادائیگی غیر اعلانیہ بند کر دی گئی ہے۔ تمام اکائونٹ ہولڈرز اپنی پاس بک اور شناختی کارڈ کی دو تصدیق شدہ کاپیاں ڈاک خانے میں جمع کرائیں۔ انتظامیہ کے مطابق متعلقہ اکاونٹ ہولڈرز کا ریکارڈ سیونگ سنٹرز میں ٹرانسفر کیا جا سکے گا۔
دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ عملے کے پاس اس بارے کوئی معلومات نہیں کہ اس عمل میں کتنا وقت لگے گا۔ راولپنڈی میں اڑھائی سو ڈاکخانے ہیں جنکے مقابلے میں صرف ڈیڑھ درجن سیونگ سنٹرز ہیں ،اتنی بڑی تعداد میں اکائونٹس کیسے ٹرانسفر کئے جائیں گے۔
 دوسرے مرحلے میں 3 ہزار 300 ڈاکخانوں کے چار ملین کھاتے داروں کو ملک بھر میں قائم 374 سیونگ سنٹرز میں ٹرانسفر کیا جائے گا۔ ایف اے ٹی ایف کی شرائط پر صارفین کا ڈیٹا آن لائن کرنے کیلئے اکاونٹس بند کئے گئے ہیں۔

مزیدخبریں