ن لیگ اور پی پی کے الیکشن مہم اخراجات افشا ہونے والے ہیں، مراد سعید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے الیکشن مہم اخراجات بھی بہت جلد افشا ہونے جا رہے ہیں، این آر او لینے کیلئے ہر روز سڑکوں پر سیاسی سرکس لگائی جا رہی ہے، (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن میں ریکارڈ جمع نہیں کرایا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا تھا کہ پشاور، مالاکنڈ اور لاہور کی جلسیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ عوام نے سیاسی میدان میں ان لوگوں کو مسترد کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن میں انہوں نے رسیدیں جمع کرانے جانے تھا وہاں تماشا لگا دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کو اسمبلی میں این آر او نہیں دیا تو سڑکوں پر نکل آئے، عوام نے رد کر دیا تو الیکشن کمیشن کے سامنے تماشا لگا دیا جبکہ اسی روز انہوں نے فارن فنڈنگ کا ریکارڈ جمع کرانا تھا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ انہیں ڈر تھا کہ اگر ریکارڈ دکھایا تو کہیں امریکہ اور دوسرے ممالک میں ان کی کمپنیاں نہ سامنے آ جائیں،مراد سعید کا کہنا تھا کہ ارنب گوسوامی کی بات چیت سے پلوامہ ڈرامہ کا پردہ چاک ہوا۔ ڈس انفولیب اور انگلینڈ کے پارلیمنٹیرینز انڈیا کو ایکسپوز کر رہے ہیں کہ کیسے انڈیا پاکستان میں دہشتگردی پھیلا رہا ہے لیکن اپوزیشن نے اصل مسائل پر بحث چھوڑ کر اپنی سرکس لگا رکھی ہے۔
وزیر مواصلات کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز نے پی ٹی آئی پر اسرائیل اور بھارت کے جن دو لوگوں سے فنڈنگ کا الزام لگایا، وہ پاکستانی نکلے۔ تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں چالیس ہزار پاکستانیوں کا ڈیٹا دیا، کیا (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی ایک ہزار لوگوں کا ڈیٹا بھی دے سکتی ہیں۔