(24 نیوز) پیپلزپارٹی کے رہنما اوررکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے مراد سعید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ مراد سعید کی چیخیں بتارہی ہیں کہ پی ایم ہاو¿س میں گڑ بڑ ہے، وزیر اعظم کا اقتدار چند دنوں کا مہمان ہے۔
رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل کاکہناتھا کہ قوم این آر او نہیں بلکہ عمران خان کا استعفا مانگ رہی ہے،مراد سعید بتائیں کہ علیمہ باجی کو کس نے این آر او دیا ؟،ان کاکہناتھا کہ بدقسمتی سے وزیر اعظم خود شوگر مافیا کے ڈیڈی بنے ہوئے ہیں۔
مراد سعید کی چیخیں بتارہی ہیں پی ایم ہاؤس میں گڑ بڑ ہے،عبدالقادر پٹیل کا ردعمل
Jan 21, 2021 | 19:34:PM