(24 نیوز)ہائر ایجو کیشن کمیشن کیجانب سے پی ایچ ڈی کیلئے ایم ایس اور ایم فل کی شرط ختم کرنے کا معاملہ، فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن پنجاب چیپٹر نے ایچ ای سی کی نئی پالیسی پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق صدر پنجاب یونیورسٹی ممتاز انور کا کہنا ہے کہ ایسوسی ایشن اور اساتذہ کو نئی پالیسی قبول نہیں، نئی پالیسی بناتے وقت سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ نئی پالیسی سے کوالٹی آف ریسرچ بہتر ہونے کی بجائے بگڑ جائے گی۔
ممتاز انور نے مزید کہا کہ 16 سالہ تعلیمی تجربہ لینے والے طلبا کی ٹریننگ پی ایچ ڈی کے قابل نہیں۔ طلبا ایم فل میں ریسرچ ورک بہتر انداز میں سیکھ سکتے ہیں۔طلبا کے پاس ایم فل یا پی ایچ ڈی،دونوں کی آپشن ہونی چاہئے۔ ایچ ای سی کی نئی پالیسی پاکستانی تعلیمی سٹرکچر کے مطابق نہیں۔