آرمی چیف کا آئی ایس آئی ہیڈ کواٹرز کا دورہ،پیشہ وارانہ تیاریوں پر اظہار اطمینان

Jan 21, 2021 | 20:43:PM
 آرمی چیف کا آئی ایس آئی ہیڈ کواٹرز کا دورہ،پیشہ وارانہ تیاریوں پر اظہار اطمینان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو آئی ایس آئی ہیڈ کواٹرز کے دورہ کے موقع پر علاقائی اور قومی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز پہنچے تو ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے استقبال کیا۔اس موقع پر آرمی چیف کو علاقائی اور قومی سکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ 
آرمی چیف نے قومی سلامتی کے لئے آئی ایس آئی کی انتھک کوششوں کو سراہا اور ادارے کی پیشہ وارانہ تیاریوں پر اظہار اطمینان کیا۔