(24 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ترجمانوں کو ہدایت کی کہ فارن فنڈنگ کیسز پر فرنٹ فٹ پر کھیلیں۔ براڈ شیٹ پر کمیٹی بنا دی ہے وہ تحقیقات کریگی،براڈ شیٹ معاملہ کی مکمل تحقیقات قوم کے سامنے لائیں گے۔ براڈ شیٹ سے سے زیادہ ماضی کے حکمرانوں نے فائدہ اٹھایا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی سربراہی میں حکومتی ترجمانوں اورپارٹی رہنمائوں کے اجلاس میں فارن فنڈنگ پر اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینے کی ہدایت کردی۔عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کی بڑی جماعتیں غیر ملکی فنڈنگ لیتی رہی ہیں، ہماری جماعت نے کوئی فارن فنڈنگ نہیں لی۔
رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب کا ممنوعہ فنڈنگ کیسز پر اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے اب باقی جماعتوں کو بلا لیا ہے۔
عمران خان نے نے مزید کہا کہ ماضی کے حکمرانوں کے معاہدے مہنگے پلانٹس کی وجہ سے بجلی مہنگی ہورہی ہے۔ توانائی کے شعبے میں اصلاحات لائی جارہی ہیں۔ موجودہ حکومت نے آئی پی پیز سے بات چیت کرکے قوم کے اربوں روپے بچائے۔ پی پی ن لیگ نے آئی پی پیز ایل این جی کے مہنگے معاہدے کئے۔