(24نیوز)وزیر خزانہ کی زیرصدارت ایکنک اجلاس میں رتو ڈیرو گوادر موٹر وے ایم 8 پراجیکٹ سمیت متعدد منصوبوں کی منظوری دیدی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس ہوا،اجلاس میں رتو ڈیرو گوادر موٹر وے ایم 8 پراجیکٹ کی منظوری دے دی گئی، منصوبے پر 38 ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی، وزارت خزانہ کاکہناہے کہ کراچی واٹر سپلائی کے فور فیز ون پراجیکٹ کی منظوری بھی دیدی گئی، منصوبے پر 25 ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی، منصوبے کے تحت کراچی کو 260 ملین گیلن اضافی پانی سپلائی ہوسکے گا۔
ایکنک اجلاس میں سندھ سالڈ ویسٹ پراجیکٹ بھی منظور کرلیا گیا، منصوبے پر 16 ارب 80 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی،ورلڈ بینک منصوبے کیلئے16 ارب روپے فراہم کرے گا،وزیر خزانہ کی زیرصدارت اجلاس میں بلوچستان میں 100 چھوٹے ڈیمز کی تعمیر کا پیکیج فور منظورکرلیاگیا، منصوبے کے تحت 23 چھوٹے ڈیمز تعمیر کئے جائیں گے، سی پیک روٹ پر خنجراب سے کراچی تک آپٹیکل فائبر بچھانے کا منصوبہ منظورکرلیا، منصوبے پر 37 ارب 91 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔
اسی طرح کوویڈ 19 کی روک تھام کیلئے 70 ارب روپے کا منصوبہ منظورکرلیا، وزارت خزانہ نے اولڈ بنوں روڈ کی تعمیرو مرمت کا منصوبہ منظورکرلیا، منصوبے پر 17 ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی، ہائیر ایجوکیشن کیلئے ماسٹر اور پی ایچ ڈی کیلئے13 ارب روپے کا منصوبہ منظورکرلیاگیا۔
ایکنک اجلاس، رتو ڈیرو گوادر موٹر وے ایم 8 سمیت متعدد منصوبوں کی منظوری
Jan 21, 2021 | 23:33:PM