بارشیں اور برفباری ۔۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

Jan 21, 2022 | 11:13:AM

(24 نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو جائیگا جو چند دن جاری رہیگا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کے پی کے میدانی علاقوں میں بارش اور برف باری کا امکان ہے۔مالاکنڈ ، ہزارہ میں برف باری جبکہ پشاور اور کوہاٹ ڈویژن میں بارش کی پیشگوئی  کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی ماہرین طب کا کمال۔۔ انسان کو خنزیر کا گردہ لگادیا

 لاہور میں سردی کی شدت برقرار، ہلکے بادلوں کے ڈیرے آج بھی رہینگے جبکہ بارشوں کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔شہر کاکوالٹی انڈیکس 152 ریکارڈ کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:اومی کرون کے وار ۔۔۔تعلیمی ادارے کھلیں گے مگر ۔۔۔حکومت نے بڑی شرط رکھ دی

مزیدخبریں