تعلیمی ادارے کہاں کہاں کھلے رہیں گے ۔۔۔حکومت کا بڑا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں دنیا کا ہر طبقہ متاثر ہوررہا ہے وہاں تعلیمی ادارے اس مہلک وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ۔آئے روز لاک ڈاون بیروز گاری کی بڑھتی ہوئی شرح نے لوگوں کو تشویش میں مبتلا کررکھا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی ماہرین طب کا کمال۔۔ انسان کو خنزیر کا گردہ لگادیا
دنیا بھر میں تعلیمی ادارے کورونا وائرس کی دوسال میں زیادہ ترعرصہ تو بند رہے ۔کبھی کورونا کی لہر میں کمی آتی ہے تو کبھی کھلتے ہیں کبھی بند ہوجاتے ہیں۔بھارت میں کورونا نے تباہی مچا رکھی ہے گزشتہ دو سال سے تعلیمی ادارے بند پڑے ہیں ۔حکومت اس انتظار میں ہے کہ کورونا کی لہر تھمے تو کوئی فیصلہ ہوسکے ۔ اب مہاراشٹر حکومت نے جمعرات کو 24 جنوری سے 1 سے 12 ویں جماعت کے اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جہاں بھی کورونا کیسز کی تعداد کم ہوگی وہاں تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے ۔جبکہ طلبا کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ کورونا ایس او پیز کا خیال رکھیں ۔واضح رہے کہ مہاراشٹر میں جمعرات کو 46,197 کوویڈ 19 کیسز ریکارڈ کیے گئے۔ مہارشٹرا کے وزیرتعلیم نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے کلاس 1 سے 12 کے لیے آف لائن اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کی رضامندی دی ہے۔ اب تک، پری پرائمری اسکول بھی بند تھے۔ لیکن ہم نے پری پرائمری اسکولوں کو بھی دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جہاں کہیں بھی کووڈ کیسز کم ہوئے ہیں، اسکول 24 جنوری سے دوبارہ کھل جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطہینی علاقوں سے اسرائیل کا ناجائز قبضہ ختم کرایا جائے۔۔ ایران کا سلامتی کونسل سے مطالبہ