لاہور ۔۔گھر میں آتشزدگی سے 3 بچے جاں بحق

Jan 21, 2022 | 12:19:PM

(ویب ڈیسک)لاہور کے علاقہ چونگی امرسدھو میں گھر میں آتشزدگی سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ میاں بیوی اور تین بچے زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزلاہور کے علاقے چونگی امرسدھو میں آگ لگنے کا واقعہ رات کے وقت پیش آیا۔ پولیس کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے زور پکڑ لیا۔ آگ کی زد میں آکر دو سالہ علی عباس، 4 سالہ زہرا ، 6 سالہ لاریب جاں بحق ہوئے گئے جبکہ 40 سالہ مرابت ، 35 سالہ مرزانہ اور تین بچے جھلس کر زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں کورونا کے وار تیز ۔۔۔مزید 23افرادجاں بحق

مزیدخبریں