(ویب ڈیسک)وفاقی وزیرتوانائی حماد اظہر نے کہا کہ ہماری معاشی ترقی کی پوری دنیا معترف ہے ۔ اپوزیشن نے مصنوعی جی ڈی پی دکھا کر پورے ملک کو دیوالیہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں کورونا کے وار تیز ۔۔۔مزید 23افرادجاں بحق
مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے جواب میں وفاقی وزیر حماد اظہر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے ساڑھے تین سالہ دور میں ملک کی برآمدات بڑھیں جسے پورے دنیا کے ادارے تسلیم کرتے ہیں ، آج بلوم برگ کہتاہے کہ پاکستان کی جی ڈی پی بڑھ رہی ہے اور یہ ہائی گروتھ پر جائے گا، عالمی ادارے کہتے ہیں کہ جیسے پاکستان نے کورونا کو ڈیل کیا ایسے ہی معیشت سے بھی نمٹ رہا ہے۔
حماد اظہر نے کہا کہ ن لیگ نے مصنوعی گروتھ کے ذریعے عالمی سطح پر پاکستان کی ریٹنگ گرائی ، یہ حقیقت تھی کہ ان کی پانچ اعشاریہ چار فیصد گروتھ نے ملک کو دیوالیہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:شریف فیملی خود کو بچانے اور ہم عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں۔۔وزیراعظم
پوری دنیا ہماری معاشی ترقی کی معترف ہے ۔۔۔حماد اظہر
Jan 21, 2022 | 14:12:PM