کورونا وائرس کے وار۔۔۔پی ایس ایل پر خطرے کے بادل منڈلانے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ملک بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاوکے باعث پی ایس ایل پر بھی خطرے کے بادل منڈلانے لگے ۔
یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ۔۔۔آئی سی سی نے شیڈول کا اعلان کردیا۔۔پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟؟
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر نے کہا کہ کوروناوائرس زیادہ پھیلا اور حالات تشویشناک ہوئے تو پی ایس ایل سیزن 7 کو موخر بھی کیا جاسکتا ہے، جبکہ تیاری کی گئی ہے کہ ایک ہفتے کے وقفہ کے بعد دوبارہ ایونٹ کا انعقاد ممکن بنایا جائے۔
سلمان نصیر نے کہا ہم کورونا سے بچاوکے لیے جتنی تیاری کرسکتے تھے ہم نے کی، پوری کوشش ہے کہ پی ایس ایل جاری رکھیں، کھلاڑیوں، پروڈکشن کریو اور اسٹاف کا بیک اپ موجود ہے۔ کھلاڑیوں کو چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے لاہور لےجائیں گے، ہمارے پاکستانی کھلاڑی سٹارز ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی کا ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان ۔۔۔تین پاکستانی کھلاڑی بھی شامل