صدارتی نظام کیخلاف مسلم لیگ ن کی قرارداد جمع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن نے ملک میں صدارتی نظام کے خلاف قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں قرارداد جمع کروا دی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیرداخلہ احسن اقبال کی جانب سے صدارتی نظام کے خلاف قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کروائی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ وفاقی پارلیمانی نظام سیاسی نظام کی اساس ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سری لنکن شہری کا قتل۔۔عدالت نے پہلے ملزم کو سزا سنا دی
وفاق پاکستان کی سالمیت اور مضبوطی کا انحصار پارلیمانی نظام کی مضبوطی میں ہے، تمام جمہوری قوتیں مسائل کا حل آئین پاکستان کی سربلندی اور حکمرانی اور عمل درآمد پر سمجھتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بجلی پھر مہنگی۔۔ قیمت میں کتنے روپے فی یونٹ اضافہ ؟