بڑبڑانے کی عادت کا علاج کرائیں ورنہ۔۔ ۔۔ جیل بھی ہو سکتی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)نیند میں بڑبڑانا عام سی بات ہے ۔ہرشخص نیند کے دوران بے خودی میں کچھ نہ کچھ بولتا ہے اور گزرے ہوئے دن میں بولے گئے جملے اور بات چیت ہی زبان سے ادا ہوتی ہےلیکن یہ عادت اچھی نہیں بعض اوقات کچھ راز بھی افشا ہوجاتے ہیں اور انسان مشکل میں بھی پھنس سکتا ہے۔ایسا ہی کچھ برطانوی خاتون سے پیش آیا اور اسے جیل کی ہوا کھانا پڑی۔
تفصیلات کے مطابق ایک برطانوی شخص نے اپنی بیوی کے نیند میں بڑبڑا کر چوری کا اعتراف کرنے پر اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق 47سالہ روتھ فورٹ بزرگ شہریوں کی دیکھ بھال کے مرکز پر کام کرتی تھی وہاں اسنے ایک وہیل چیئر پر موجود بزرگ خاتون کا کریڈٹ کارڈ چرا لیا۔
ایک دن روتھ سو رہی تھی اور وہ نیند میں اپنی چوری کے حوالے سے کچھ بڑبڑا رہی تھی جس پر اس کا شوہر نیند سے بیدار ہوا اور اس سے استفسار کیا جس پر روتھ نے کریڈٹ کارڈ چرانے کا اعتراف کیا، یہ سن کر اس کے شوہر کو بہت افسوس ہوا اور اس نے پولیس کو اطلاع دے دی۔خاتون کے 61 سالہ شوہر اینٹونی فورٹ نے کہا کہ جب روتھ نے ضرورت سے زیادہ خرچ کرنا شروع کیا تو مجھے اس پر شک بھی ہوا تھا، میں روتھ سے دل کی گہرائیوں سے پیار کرتا تھا، لیکن میں اس کے کئے کو نظر انداز نہیں کر سکتا تھا، یہ میرے لئے ناگوار تھا کہ وہ ایک بزرگ خاتون سے چوری کرسکتی ہے اور مجھے اس کی پولیس کو اطلاع دینا پڑی۔اینٹونی کی جانب سے پولیس کو روتھ کی اطلاع دینے کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا اور پریسٹن کران کورٹ میں وہ پیش ہوئیں جہاں اسے 16 ماہ قیدکی سزا سنائی گئی۔جج نے اینٹونی کے قابل ستائش اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کرنا بہت مشکل کام رہا ہوگا جب کہ انہوں نے روتھ کو بھی کہا کہ تمہیں اپنے رویہ پر پوری طرح شرمندہ ہونا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں۔عائشہ عمر کی دل دہلا دینے والی ایج واکنگ۔۔کمزور دل والے ایسا نہیں کرسکتے۔۔ ویڈیو وائرل