کووڈ سے متاثرہ ماں کو بچوں کو دودھ پلانا چاہئے۔؟۔۔محققین کا مفید مشورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)کووڈ سے متاثر ماں کے دودھ سے کورونا وائرس نومولود بچوں میں منتقل ہونے کا امکان نہیں ہوتا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں دریافت کی گئی۔
کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ کووڈ 19 متاثر ماں کے دودھ میں وبائی وائرس کے ذرات موجود نہیں ہوتے اور ایسے کوئی شواہد موجود نہیں بریسٹ فیڈنگ سے بچے کورونا وائرس سے متاثر ہوسکتے ہیں۔
تحقیقی ٹیم کے قائد پال کروگسٹیڈ نے بتایا کہ کووڈ سے متاثر ہونے کے باوجود ماں کا دودھ نقصان دہ نہیں ہوتا بلکہ وہ نومولود بچوں کے لئے غذائیت کے حصول کا انمول ذریعہ ہے۔اس سے قبل تحقیقی رپورٹس میں دریافت کیا گیا تھا کہ اگر ماں کووڈ سے متاثر ہو تو اس کے دودھ سے اینٹی باڈیز بچوں میں منتقل ہوتی ہیں، مگر یہ ابھی واضح نہیں تھا کہ اس سے بچوں کو کتنا تحفظ ملتا ہے۔تحقیق میں کووڈ سے متاثر 65 ماں کے دودھ کے نمونوں کا تجزیہ کیا گیا۔تحقیق کے مطابق 7 نمونوں میں وائرس کا جینیاتی مواد مختصر مدت کےلئے موجود تھا مگر وہ بیمار کرنے والا نہیں تھا۔
یہ پڑھیں۔عائشہ عمر کی دل دہلا دینے والی ایج واکنگ۔۔کمزور دل والے ایسا نہیں کرسکتے۔۔ ویڈیو وائرل