کیا واقعی ہی مریم نواز نے اپنے بیٹے کو شادی میں کروڑوں کی گاڑی تحفے میں دی ؟ نائب صدر ن لیگ کا اہم بیان بھی آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے بیٹے جنید صفدر کو شادی میں کروڑوں کی گاڑی بطور تحفہ دینے کی تردید کردی۔
گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی تھیں کہ مریم نواز نے اپنے بیٹے جنید صفدر کو شادی پر انتہائی مہنگی گاڑی کا تحفہ دیا ہے۔ کئی سوشل میڈیا پیجز نے دعویٰ کیا تھا کہ مریم نواز نے جنید کو مرسڈیز جی 64 اے ایم جی گاڑی کا تحفہ دیا ہے جس کی قیمت 140 ملین ہے جو تقریباً 14 کروڑ پاکستانی روپے بنتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شرمیلا فاروقی کی قانونی کارروائی، نادیہ خان بھی میدان میں آگئیں
مختلف سوشل میڈیا پیجز پر یہ بھی کہا گیا کہ مریم نواز کی جانب سے جنید صفدر کو دی جانے والی ابتک کی پنجاب میں رجسٹر ہونے والی سب سے مہنگی گاڑی ہے۔اس کے علاوہ گاڑی کا 5.3 ملین روپے (پاکستانی 53 لاکھ روپے)کا ٹیکس ادا کیا گیا جو کسی گاڑی کا اب تک کا سب سے زیادہ ادا کیا گیا ٹیکس ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ کا مداحوں کو ٹھٹھرتا سلام۔۔۔ویڈیو شیئر کر دی
تاہم مریم نواز نے ان تمام خبروں کی تردید اورخبر شیئر کرنے والے سوشل میڈیا پیجز کے سکرین شاٹس ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا یہ کھلا جھوٹ پورے سوشل میڈیا پر چھایا ہوا ہے۔ یہ مایوس کن ہے کہ کس طرح معروف اکاﺅنٹس بغیر تصدیق کے جعلی خبروں کو پھیلاتے ہیں۔
This blatant lie is all over social media. It is disappointing how reputed accounts propagate fake news without verification. pic.twitter.com/C6hYnelhGJ
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 20, 2022
یہ بھی پڑھیں: سکولوں سے متعلق حکومت کا اہم اور بڑا فیصلہ ۔۔!!