وہی ہوا جس کا ڈر تھا۔۔۔کورونا کیسز میں اضافہ ۔۔۔ ٹرانسپورٹ کے حوالے سے اہم خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کورونا کیسز میں اضافے پر سندھ میں بسوں میں کھانے پر پابندی عائد کردی گئی۔
محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کی جانب سے جاری مراسلہ میں کہاگیا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں کھانے اور ناشتے کی تقسیم پر پابندی ہو گئی،پبلک ٹرانسپورٹ میں 70 فیصد افراد سفر کر سکیں گے ،محکمہ ٹرانسپورٹ کا مزید کہناتھا کہ بسوں میں سفر کرنے والے افراد کا ویکسی نیٹڈہونالازمی ہے ، پابندیوں کا اطلاق 31 جنوری تک ہوگا۔
محکمہ ٹرانسپورٹ نے آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کو مراسلہ بھیج دیا،محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بھی عملدرآمد کیلئے مراسلہ بھیج دیا۔
یہ بھی پڑھیں: طلبا خبردار۔!۔کورونا کے وار تیز۔ سکولوں میں ہائی الرٹ جاری، محکمہ تعلیم کا ہنگامی فیصلہ ۔۔!!