ہو شیار ۔۔اہل خانہ سے چھپنا اب مشکل۔۔ آپ کہاں ہے۔۔واٹس ایپ سب بتا دے گا

Jan 21, 2022 | 19:27:PM

 (ویب ڈیسک)سائنس نے جتنی آسانیاں فراہم کی ہیں وہیں یہ آسانیاں بسا اوقات پریشانی کا باعث بھی بن جاتی ہیں۔کیونکہ کبھی کبھا ر انسان کچھ روپوشی اختیار کرتا ہے لیکن اگرآپ موبائل فون استعمال کرتے ہیں تو اب شاید ایسا ممکن نہیں ہوگا۔
موبائل فون سے لوکیشن کا پتہ کرنا مشکل نہیں تاہم اس کیلئے آپ کو اپنی لوکیشن خود شیئر کرنی پڑتی ہے لیکن حکومتی سطح پر حکومت کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ آپ کی لوکیشن پتہ کر سکتی ہے۔لیکن اب واٹس ایپ آپ کا پیچھا کرے گی کیونکہ واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔اس لئے اب آپ کو محتاط رہنا ہو  گا۔
اس نئے فیچر کے مطابق اگر صارف متعدد دنوں سے یا مہینوں سے آف لائن ہو اور عرصہ دراز سے اسے بھیجے گئے میسجز بھی وصول نہ ہوئے ہوں اس نے آپ سے اپنی لوکیشن وٹس ایپ پرشئیر بھی نہ کی ہو تب بھی ایمرجنسی میں اس کے تحفظ کی خاطر اس کی لوکیشن معلوم کرنا بالکل ممکن ہے۔لیکن اس کے لئے موبائل کی بجائے آپ کو کم از کم ونڈوز 10 والے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر پر واٹس ایپ ویب کا پیج کھولنا ہوگا۔ اس امرکو بھی یقینی بنانا ہوگا کہ صرف وٹس ایپ ویب والا پیج ہی کھلا ہو اسے سوا تمام ٹیب بند ہوں۔
 ''سیٹنگز'' میں جاکر وٹس ایپ موبائل ایپ کھولیں ، پھر ''لنکڈ ڈیوائسز'' کے بٹن پر کلک کریں۔ اسکے بعد '' لنکڈاے ڈیوائس'' کے بٹن کو دبائیں اور وٹس ایپ ایپ کے ذریعے ''کیو آر' کوڈ کھولیں۔ جب وٹس ایپ کنیکٹ ہوجائے تو پھر ترتیب وار یہ عمل دہرائیں۔این ادر یوزر'' کے ساتھ چیٹ کھولیں۔کنٹرول ، آلٹ اور ڈیلیٹ کے بٹن اکٹھا دبا کر ونڈوز ٹاسک مینجر کی ونڈو ظاہر ہوگی۔ چیٹ کے موجودہ براؤزر کے علاوہ تمام ایکٹو چیٹس بند کردیں۔اب ونڈولوگو والے بٹن کے ساتھ R کا بٹن دبائیں۔ تو '' رن '' کی ونڈو ظاہر ہوگی۔ cmd ٹائپ کرکے '' اینٹر'' کا بٹن دبادیں۔اب ''کمانڈ پرامپٹ '' اوپن ہونے پر ٹائپ کریں '' netstat-a-n-o '' اور enter کابٹن دبادیں۔ظاہر ہونے والا آئی پی ایڈریس نوٹ کرکے کاپی بھی کرلیں۔
جب آئی پی ایڈریس براؤزر میں ڈالیں گے تو آئی پی ایڈریس متعلقہ شخص کے موک طول بلد اورارض بلد پوائنٹس کے ساتھ ساتھ اس کا رہائش کا براعظم ، ملک ، ریاست ، شہر، پوسٹ کوڈ، ٹائم زون ، لوکل ٹائم ، آئی ایس پی ، آرگنائزئشن، آئی پی کنکشن ٹائپ ، اے ایس این اور پی ٹی آر ریکارڈ ہر تفصیل فراہم کردے گا۔
یہ بھی پڑھیں۔ انسٹاگرام میں ٹک ٹاک کی طرح ری مکس ویڈیو بنانا اب ممکن۔۔نیا فیچر متعارف

مزیدخبریں