(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف گلوکار شان کی والدہ سونالی مکھرجی انتقال کرگئی ہیں۔شان کی والدہ کی موت کی خبر ان کے ساتھی گلوکار کیلاش خیر نے سوشل میڈیا پر دی ہے۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ہندی زبان میں لکھا کہ’بڑے بھائی شان کی ماں چل بسی ہیں۔انہوں نے شان کی والدہ کی روح کے سکون کے لیے دعا کی۔کیلاش خیر نے مزید لکھا کہ’ بھگوان شان بھیا کے خاندان کو یہ دکھ برداشت کرنے کی ہمت دے۔گلوکار شان کی والدہ سونالی مکھرجی بھی ایک گلوکارہ تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: طلبا خبردار۔!۔کورونا کے وار تیز۔ سکولوں میں ہائی الرٹ جاری، محکمہ تعلیم کا ہنگامی فیصلہ ۔۔!!
اس حوالے سے شان نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ’ان کی والدہ شاید واحد وجہ ہیں کہ انہیں یہ موقع ملا کہ وہ صبح 9 سے 5 کی نوکری نہیں کی اور بطور گلوکار اپنا کیریئر بنایا۔انہوں نے والدہ کے بارے میں یہ بھی بتایا تھا کہ’1986 میں ان کے والد کی موت کے بعد والدہ نے ان کی بہن ساگاریکا اور گلوکار کو اکیلے ہی پالا تھا۔شان نے بتایا تھا کہ ’ان کی والدہ 1970 سے 2000 تک فلمی گانوں کے لیے کورس گلوکارہ رہی تھیں۔
خیال رہے کہ گلوکار شان بالی ووڈ کے مشہور پلے بیک سنگر ہیں اور اب تک کئی سپر ہٹ گانوں سے اپنے لوگوں کو اپنا گرویدہ کرچکے ہیں۔ان کے مشہور گانوں میں ’چار قدم‘، ’کچھ تو ہوا ہے‘، ’آﺅ ملو چلو‘، ’ہے شونا‘، ’جب سے تیرے نینا‘ اور ’بہتی ہوا سا‘جیسے کئی گانے شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سکولوں سے متعلق حکومت کا اہم اور بڑا فیصلہ ۔۔!!