(24 نیوز)کراچی کے علاقے موسیٰ کالونی میں 7 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ ۔16سالہ نوجوان نے 7 سالہ رشتے دار بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس کے مطابق ملزم متاثرہ بچی کا رشتہ دار بتایا جاتا ہے ۔نوجوان نے بچی کو اس وقت زیادتی کا نشانہ بنایا جب گھر میں کوئی نہیں تھا۔پولیس تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ 16 سالہ نوجوان رات گئے تک موبائل فون کا استعمال کیا کرتا تھا۔نوجوان کے موبائل فون میں غیر اخلاقی مواد ہوتا تھا۔ پولیس کا کہنا ہےکہ متاثرہ بچی اور گرفتار ملزم کے ڈی این اے سیمپلز لے لئے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی عمر 16 سال ہے یا اس سے زیادہ ؟ اس بات کے تعین کیلئے ملزم کے سندھ سروسز ہسپتال سے میڈیکل ٹیسٹ کروا لئے گئے ہیں۔ پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ عمر کے تعین کے لئے تین روز بعد رپورٹ موصول ہوجائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: دیپیکا پڈوکون کے بیباک مناظر سے بھرپور فلم ’گہرائیاں‘ کا ٹریلر ریلیز