جنوبی پنجاب میں کورونا کیسز میں اضافہ۔۔ سرگودھامیں ایک شخص جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)جنوبی پنجاب میں کورونا کیسز میں اضافہ ،سرگودھا میں کورونا کے باعث ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب میں 24 گھنٹوں میں عالمی وبا کورونا وائرس کے 121 مریض رپورٹ ہوئے، رپورٹ کے مطابق ملتان 48 ، بہاولپور14 ، سرگودھا سے 12 مریض رپورٹ ہوئے، اسی طرح رحیم یار خان 11 اور خوشاب میں 10 کورونا کیس رپورٹ ہوئے جبکہ وہاڑی، مظفرگڑھ ، میانوالی اور خانیوال سے 5 ،5 ،بہاولنگر اور ڈیرہ غازی خان سے 3 ،3 کورونا کیس رپورٹ ہوئے ۔ ملتان میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 4.9 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔
یہ بھی پڑھیں: طلبا کی پھرموجیں۔۔۔ تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے اہم فیصلہ