(24 نیوز)ادارہ شماریات پاکستان کی جانب سے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق 20 جنوری 2022ءکو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح 19.36 فیصد جبکہ گزشتہ ہفتہ کے مقابلہ میں یہ شرح 0.06 فیصد بڑھ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک کے 17 بڑے شہروں سے 51 اشیاءکی قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیاگیا جس میں سے 24 اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ 7 اشیاءکی قیمتوں میں کمی جبکہ 20 اشیاءکی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔اس ہفتہ کے دوران ملک میں دال پلیٹ، بیف پلیٹ، کیلا، دال چنا، دال ماش، ماچس، تازہ دودھ، بڑا گوشت، چھوٹا گوشت، سرسوں کا تیل، چاول اری 9 6، جلانے والی لکڑی، کوکنگ آئل، پٹرول سپر، ہائی سپیڈ ڈیزل، خشک دودھ، لہسن، دہی، ٹماٹر، انرجی سیور، شرٹنگ، ایل پی جی سلنڈر، چاول باسمتی اور آٹا کی قیمتوں میں اضافہ اور برائیلر مرغی، انڈے فارمی، پیاز، آلو، دال مونگ، چینی اور الیکٹرک چارجز کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ ویجیٹیبل گھی ٹن، سرخ مرچ پسی، چائے کی پتی، ڈبل روٹی، دال مسور، گڑ، کپ چائے، نمک، گھی کھلا، سگریٹ، لان، جارجٹ، زنانہ و مردانہ سینڈلز، پرنٹڈ لان، کلاتھ، گیس چارجز، واشنگ سوپ، صابن اور لوکل کال کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دیپیکا پڈوکون کے بیباک مناظر سے بھرپور فلم ’گہرائیاں‘ کا ٹریلر ریلیز