(24 نیوز)پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارہ گِل نے کہا ہے کہ دنیا والوں کے طعنوں پر والد نے گھر سے نکال دیا تھا۔
پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارہ گل نے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ مجھے پڑھنے کا شوق بچپن سے ہی تھا لیکن دنیا والوں کے طعنوں پر والد نے گھر سے نکال دیا تھا۔گزشتہ دنوں سارہ گل نےکراچی کے جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج (جے ایم ڈی سی ) سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی تھی۔صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کی رہائشی خواجہ سرا نےایم بی بی ایس کا امتحان پاس کرکے پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر بننے کا اعزار حاصل کرچکی ہیں۔پاکستان میں حال ہی میں کی گئی مردم شماری کے مطابق ملک میں خواجہ سراؤں کی کُل تعداد 10 ہزار 418ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ابھی فلموں میں آئی نہیں اور اتنی دھوم۔۔ کاجل اور اجے دیوگن کی بیٹی کی تصویر وائرل