کورونا کاپاکستان میں سب سے بڑاوار،ایک دن کے دوران نئے کیسز کا نیا ریکارڈ بن گیا

Jan 21, 2022 | 21:52:PM

(24 نیوز)کورونا کاپاکستان میں سب سے بڑاوار،ایک دن کے دوران نئے کیسز کا نیا ریکارڈ بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ،24 گھنٹے میں 7 ہزار678 نئے مریض سامنے آگئے،اس سے پہلے جون 2020 میں ایک دن میں6825 کیس کا ریکارڈ تھا۔
این سی او سی کے مطابق ملک میں مثبت کیسز کی شرح 12.93 فیصد تک پہنچ گئی ،ملک بھر میں ایک ہی دن میں کورونا سے 23 افراد انتقال کر گئے ۔
محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں کورونا کی مثبت شرح 45 اعشاریہ 30 فیصد ہو گئی ،7 ہزار332 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے ،جن میں سے3 ہزار331 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ۔

یہ بھی پڑھیں: طلبا کی پھرموجیں۔۔۔ تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے اہم فیصلہ
ادھراسلام آباد میں 19 اور لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 18 فیصد ریکارڈکی گئی جبکہ حیدرآباد میں مثبت کیسز کی شرح 17 ،راولپنڈی اور پشاور میں 16 ،16 فیصد رہی ۔
محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 453 افراد متاثر ہوئے ،مختلف ہسپتالوں میں 961 کورونا متاثرہ افراد زیر علاج ہیں ،ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد29 ہزار65 ہو گئی ۔

یہ بھی پڑھیں: مزید12 تعلیمی اداروں میں کورونا کیس رپورٹ ۔۔۔فوری بند کرنے کے احکامات جاری

مزیدخبریں