کورونا کا خطرہ، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا اہم ٹوئٹ

Jan 21, 2022 | 22:14:PM
طلبا، کورونا ، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود، آگاہی مہم، آغاز
کیپشن: شفقت محمود، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)طلبا کو کورونا سے بچانے کیلئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا۔
 تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کے خطرناک وار جاری ہیں،وفاقی وزارت تعلیم نے کورونا سے بچاؤ کیلئے آگاہی ایس ایم ایس مہم کا آغاز کردیا،کورونا سے بچاو¿ سے متعلق احتیاطی تدابیر بارے آگاہی کیلئے اساتذہ ،والدین اور بچوں کو موبائل پر بذریعہ ایس ایم ایس ہدایات بھیجوائی جائیں گی۔


 اس سلسلے میں وزرات تعلیم و نجی موبائل کمپنی کے مابین احتیاطی تدابیر اور کورونا ویکسنیشن سے متعلق معاہدہ کیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں ایک کروڑ بیس لاکھ افراد تک اومی کرون سے بچاو¿ کیلئے اہم معلومات فراہم کی جائیں گی۔
 شفقت محمود نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل یقینی بنائیں تا کہ تعلیم کا سلسلہ بحفاظت جاری رہ سکے۔ 12 سال اور زائد عمر کے بچوں کے لئے ویکسینیشن لازمی ہے۔