سعودی عرب میں کبوتروں کی مانگ۔۔حکومت کا سالانہ پیدوار ساڑھے 4 کروڑ  تک کرنے کا ہدف

Jan 21, 2022 | 22:16:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کی ماحولیات، پانی اور زراعت کی وزارت کا کہنا ہے اس نے 2025ء تک مقامی سطح پر کبوتروں کی سالانہ پیداوار کو 280 فیصد اضافے کے ساتھ 4.5 کروڑ تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔اس سلسلے میں زرعی کمپنیوں کو اس میدان میں سرمایہ کاری کی ترغیب دینے کے علاوہ دیگر مطلوبہ اقدامات بھی کئے جا رہے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت کے حکام نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات چیت میں باور کرایا کہ وہ اس وقت پیداواری صلاحیت میں اضافے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس کا مقصد کبوتروں کے گوشت کی بڑھتی مانگ کو پورا کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔وزارت کے مطابق اس وقت سعودی عرب میں کبوتروں کی سالانہ پیداوار 1.6 کروڑ ہے جو 12.25 ہزار ٹن گوشت کے مساوی ہے۔ اس وقت کبوتروں کی پیداوار سے متعلق 100 سے زیادہ منصوبے چل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر  کو والد نے گھر سے کیوں نکالا۔؟۔سارہ گل نے سب کچھ بتا دی

مزیدخبریں