(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی ریاست بہار کے شہر بودھ گیا میں پولیس نے کولکاتہ سے لڑکیوں کو کنٹریکٹ پر لا کرجسم فروشی کروانے والے گیسٹ ہائوس میں چھاپہ مار کر آپریٹر اور 14 گاہکوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے جسم فروشی کے دھندے میں پھنسی 2 لڑکیوں کو بھی بچا لیا ہے۔پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزمان سے کل16 موبائل فون بھی ضبط کئے گئے ہیں۔ تقریباً ڈیڑھ ہزار گاہکوں کے نمبرز آپریٹر کے موبائل میں محفوظ ہیں۔ پولیس نے اس لسٹ میں بودھ گیا کے کئی ہائی پروفائل نام ہونے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آدتیہ کمار نے بتایا کہ جسم فروشی کا دھندہ بودھ گیا تھانہ علاقہ میں مہیما ہوٹل کے ساتھ واقع بے نامی گیسٹ ہاؤس میں چلایا جا رہا تھا۔ اس بے نامی گیسٹ ہاؤس کا آپریشن بھی مہیلا ہوٹل کا آپریٹر کر رہا تھا۔ اس دھندے سے دو لڑکیوں کو بچایا گیا ہے۔ چھاپہ کے وقت گیسٹ ہاؤس میں 14 صارفین موجود تھے اور آپریٹر بھی موقع پر موجود تھا۔ ان پندرہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ آپریٹر کے موبائل میں محفوظ کئے گئے گاہکوں کے نمبروں کی جانچ کی جارہی ہے ۔ایس ایس پی نے یہ بھی بتایا کہ سیکس ریکیٹ سے وابستہ گاہکوں میں کئی وائٹ کالر اور گیا شہر کے ڈاکٹرز بھی شامل ہیں ۔ ان کی شناخت کرکے آگے کی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بودھ گیا میں مہیلا ہوٹل کے ساتھ والے گیسٹ ہاؤس کے مختلف کمروں سے گاہکوں کو پکڑا گیا ہے ۔ پکڑے کئے گئے گاہکوں کا تعلق گیا اور آس پاس کے اضلاع سے ہے۔ سب کی جانچ کی جا رہی ہے۔ایس ایس پی کے مطابق گرفتار ملزمان نے پولیس کو بتایا کہ ہر گاہک سے 15 ہزار روپے لے کر معاملہ طے ہوتا تھا ۔ اس معاملہ میں ایک فرضی جرنلسٹ اور مہندرا اینڈ مہندرا انشورنس کمپنی اورنگ آباد کا ایریا مینیجر ابھیشیک کمار بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ ان تمام ملزمان کے خلاف بودھ گیا پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ابھی فلموں میں آئی نہیں اور اتنی دھوم۔۔ کاجل اور اجے دیوگن کی بیٹی کی تصویر وائرل