سستا پیٹرول: پاکستانی عوام کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

Jan 21, 2023 | 09:04:AM

(ویب ڈیسک) روس نے پاکستان کو رواں سال مارچ میں خام تیل برآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا، جس کی ادائیگی دوست ممالک کی کرنسیوں میں کی جائے گی۔

رائٹرز کے مطابق روس کے وزیر توانائی نیکولائی شو لگینوف نے کہا ہے کہ روس پاکستان کو مارچ کے آخر میں خام تیل کی برآمد شروع کرے گا، جس کی ادائیگی اسلام آباد دوست ملکوں کی کرنسی سے کرے گا۔

وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوارن انہوں نے کہا ٹرانسپورٹیشن، انشورنس، ادائیگیوں اور لوڈنگ جیسے مسائل کے حل کے لئے معاہدے کا مسودہ تیار کرلیا ہے۔ اس معاہدے کی ٹائم لائن بھی طے کرلی ہے جوکہ مارچ کے بعد کی ہے، ہم نے اتفاق کیا ہے کہ ادائیگیاں دوست ملکوں کی کرنسی میں ہوں گی۔

انہوں نے کہا روسی گیس کمپنیاں شاہد اس وقت پاکستان تک سپلائی کو توسیع دینے کی پوزیشن میں نہ ہوں، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ بہتر ہوگا پاکستان 2023 کے آخری مہینوں میں روسی ایل این جی کمپنیوں گازیروم اور نواٹیک سے رابطہ کرکے شرائط پر بات چیت کرے، جب دونوں کمپنیوں کے پاس فالتو گنجائش ہوتی ہے۔

مزیدخبریں