(24 نیوز) نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان مختلف عہدوں پر فرائض سرانجام دیتے رہے۔
اعظم خان 24 اکتوبر 2007 سے یکم اپریل 2008 تک خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ، منصوبہ بندی اور ترقی رہے۔ جنوری 1997 سے 6 جون 2007 تک لاچی غربت میں کمی کے منصوبے یو این ڈی پی کے مشیر، نیشنل پروجیکٹ کوآرڈینیٹر پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔
سابق بیوروکریٹ اعظم خان چیئرمین پاکستان ٹوبیکو بورڈ وزارت تجارت، سیکرٹری وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل، سیکرٹری وزارت مذہبی امور میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ وہ 1990 سے جولائی 1993 تک چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا بھی رہے۔
اعظم خان نے پشاور یونیورسٹی سے قانون کی تعلیم حاصل کی، جس کے بعد وہ بار ایٹ لا کی ڈگری مکمل کرنے کے لیے لنکن-ان لندن میں بھی زیرِ تعلیم رہے۔