نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے نام الیکشن کمیشن کو موصول، ورکنگ شروع

Jan 21, 2023 | 12:12:PM

 (24 نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے نام الیکشن کمیشن کو موصول ہوگئے، ای سی پی حکام نے موصول شدہ ناموں پر ورکنگ شروع کر دی۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن میں موصول شدہ چاروں ناموں کے پروفائل تیار کرنے کا کام شروع کر دیا گیا۔ تفصیلی پروفائل میں چاروں کی قابلیت اور اپنے شعبہ میں کارکردگی شامل ہوگی۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن پروفائل اجلاس میں پیش کرینگے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے کل نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے نام کا اعلان متوقع ہے۔

 یاد رہے کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے تقرر کے لیے حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے کسی ایک نام پر اتفاق نہ ہونے کے بعد معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس پہنچا تھا۔

 واضح رہے کہ نگران وزيراعلیٰ کیلئے تحریک انصاف اور ق لیگ کی طرف احمد نواز سکھیرا اور نوید اکرم چیمہ کے نام سامنے آئے جبکہ ن لیگ اور اپوزيشن نے احد چیمہ اور سید محسن نقوی کے نام دیے تھے۔

مزیدخبریں