برازیلین فٹبالر ڈینی الویز جنسی ہراسانی کے الزام میں گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) برازیل کے نامور فٹبالر ڈینی الویز کو اسپین میں ایک خاتون کے ساتھ جنسی ہراسانی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
ہسپانوی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ 31 دسمبر کو بارسلونا کے نائٹ کلب میں پیش آیا، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈینی الویز کو پولیس نے تفتیش کیلئے حراست میں لیا، عدالت نے فٹبالر پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے انکی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔
Dani Alves has been arrested for an alleged sexual assault on a woman in a Barcelona nightclub.
— Barça Universal (@BarcaUniversal) January 20, 2023
— @partidazocope pic.twitter.com/7o7AKkcrq0
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہسپانوی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کی کوئی تفصیلات نہیں بتا سکتے۔
یہ بھی پڑھیے: عراق نے عمان کو شکست دیکر عریبین گلف فٹبال کپ اپنے نام کرلیا
39 سالہ ڈینی الویز کا شمار کامیاب ترین فٹبالرز میں ہوتا ہے، انہوں نے اپنے طویل کیریئر میں بارسلونا، یووینٹس اور پیرس سینٹ جرمین سمیت کئی دیگر مہنگے کلبوں کے ساتھ بڑے ٹائٹل جیتے ہیں۔
برازیلین فٹبالر اس وقت میکسیکو کے کلب پوماس کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔