(ویب ڈیسک )بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی آنے والی فلم پٹھان کے بارے میں بھارت میں کشیدگی اب ختم ہو گئی ہے جس کی وجہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ہے ۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق نریندر مودی نے رواں ہفتے ایک تقریب میں بی جے پی کارکنوں سے کہا کہ فلموں کے بارے میں وہ غیر ضروری تبصرہ کرنے سے گریز کریں۔رپورٹس کے مطابق اس بیان کے بعد سے اب نہ تو شاہ رخ خان کے پوسٹر پھاڑے جا رہے ہیں اور نہ ہی شاہ رخ خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
اس سے قبل بھارت میں فلم کے ایک گانے اور لباس کے علاوہ شاہ رخ خان کو لے کر بھی انتہاپسندوں نے طوفانِ بدتمیزی اور کشیدہ صورتحال پیدا کردی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:سوشل میڈیا پر فنکاروں کے جھگڑے پر معروف اداکارہ کا ردعمل
واضح رہے کہ فلم ’پٹھان‘ 25 جنوری کو ریلیز ہو رہی ہےجس کی مرکزی کاسٹ میں شاہ رخ خان، جان ابراہم اور دیپیکا پڈوکون شامل ہیں۔
فلم کے گانوں اور ٹریلر کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے جبکہ کئی ممالک میں فلم کے ٹکٹس کی ایڈوانس بکنگ بھی جاری ہے۔