تیسرا ون ڈے: قومی ویمنز ٹیم کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست ہو گئی۔
سڈنی میں کھیلے جانیوالے تیسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کے 336 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمن ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 235 رنز بنا سکی اور شکست سے دوچار ہوئی۔
منیبہ علی 27 اور طوبیٰ حسن بغیر رنز بنائے وکٹ پر موجود رہیں۔ اس سے قبل اوپنر صدر شمس 30 اور سدرہ امین 34 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئیں، ندا ڈار بھی 29 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئیں۔ بعدازاں بسمہ معروف 44 اور عائشہ نسیم بغیر کوئی رن اسکور کیے گارڈنر کا شکار بنیں۔
Australia win the third and final ODI by 101 runs.#AUSWvPAKW | #BackOurGirls pic.twitter.com/gAhyLhbrel
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 21, 2023
میچ کے آخری مرحلے میں عمیمہ سہیل 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئیں، فاطمہ ثناء نے بھی ٹیم کا دفاع کرتے ہوئے 17 رنز کی اننگز کھیلی اور پویلین لوٹ گئیں۔
آسٹریلیا کی جانب سے 133 رنز بنانے والی بیتھ مونے کو میچ اور سیریز کی بہترین پلیئر کے اعزاز سے نوازا گیا جبکہ بولنگ کرتے ہوئے آشلے گارڈرنر نے 3، جیس جوناسین نے 2 اور انابیل سوتھرلینڈ نے 1 وکٹیں حاصل کیں۔
قبل ازیں آسٹریلیا ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی دعوت ملنے پر 9 وکٹوں پر 336رنز بنائے تھے، آسٹریلوی اوپنر اور وکٹ کیپر بیتھ مونے نے 133 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثناء نے 3، ڈیانا اور ندا نے 2 ، 2 اور عمیمہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔