ڈیفنس میں طالبہ پر تشدد: مقدمے میں ملوث طالبات کی عبوری ضمانتیں منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ڈیفنس کے نجی سکول میں نشے سے منع کرنے پر طالبہ پر ساتھی لڑکیوں کے تشدد کا معاملہ، عدالت نے مقدمہ میں ملوث طالبات کی عبوری ضمانتیں منظور کرلیں
طالبات عمائمہ قیصر، جنت ملک اور کائنات ملک نے درخواست ضمانتیں دائر کیں، جس میں انہوں نے موقف اپنایا کہ پولیس نے بدنیتی کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا، شامل تفتیش ہو کر پولیس کو حقائق سے آگاہ کرنا چاہتی ہیں۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ ہمارا اس مقدمے میں کوئی قصور نہیں ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ عبوری ضمانت منظور کرنے کا حکم دیا جائے۔
دوسری جانب پولیس نے مقدمہ میں نامزد لڑکیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیئے۔ پولیس کے مطابق ملزمہ طالبات کے گھروں کو تالے لگے ہیں، والدین لڑکیوں کو لیکر فرار ہیں، متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کروایا گیا، تشدد کی تصدیق ہوئی، سکول انتظامیہ سے معاملے کی تفصیلی پوچھ گچھ کی گئی۔
پولیس کے مطابق واقعہ الیکٹرک سگریٹ پینے کے تنازعہ پر پیش آیا، ڈیفنس اے میں لڑکی پر تشدد کی ویڈیو پر مزید تحقیقات جاری ہے۔